پاکستان

لاہور: خطرناک تکفیری جماعت داعش کے دو دہشتگرد گرفتار

شیعیت نیوز: قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی گجر پورہ میں کارروائی، فائرنگ کے تبادلہ کے بعد داعش سے تعلق رکھنے والے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے، ایک دہشتگرد لاہور پولیس میں فرنٹ ڈیسک پر ملازمت کر رہا تھا۔

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے چند روز قبل گجر پورہ کے علاقے چائنہ سکیم میں کارروائی کی گئی، جس دوران دہشت گردوں کے گھر سے دو خودکش جیکٹس، ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران گھر میں موجود لاہور پولیس کے اہلکار امجد فردوس اور اس کے بھائی شاہد کو گرفتار کیا گیا جبکہ انکا تیسرا بھائی شہزاد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھتیں پھلانگتا ہوا فرار ہوگیا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزاد کا بہنوئی سعید داعش کیلئے کام کرتا تھا اور وہ پہلے ہی مارا جا چکا ہے جبکہ شہزاد کا ایک بھائی شاہد گھر میں ویب آپریٹر کا کام کرتا تھا اور وہیں سے اس نے داعش میں شمولیت اختیار کی۔ گرفتار ملزمان کو تفشیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عالمی تکفیری دہشتگرد تنظیم داعش نے لاہور پولیس میں بھی اپنے پنجے گاڑھنے شروع کر دیئے ہیں، واضح رہے کہ داعش شام و عراق انسانیت سوز مظالم کی وجہ سے مشہور ہے جسکی پشت پر سہولت کار طاقتوں میں امریکا ، اسرائیل و سعودی عرب ہیں، جنہوں نے اس سفاک جماعت کو اپنے حریف بشارالسد کے خلاف استعمال کیا تاہم شامی و عراق افواج و رضاکار فورسز نے شام و عراق سے داعش کی سفاکیت کا تقریباً خاتمہ کردیا ہے، کہا جارہا ہے کہ داعش کی سہولت کار طاقتوں کا دوسرا ہدف افغانستا ن و پاکستان ہیں۔

سنجیدہ حلقو ں کا تجزیہ ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کےنتیجے میں داعش جیسی سفاک تنظیم کے پروان چڑھنے کا امکان موجود ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close