کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
سعودی عرب

سعودی وزارت حج و عمرہ کانئے پیکچز متعارف کرانے کا اعلان

سعودی پروجیکٹ نامی ادارے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے پیکچز کا تعارف کرتے ہوئے بتایا کہ پیکچز کو چار الیکٹرونک ویزہ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے تحت مقامی شہری اور غیرملکی تارکین وطن سالانہ 3سے 5 افراد کو عمرے کی دعوت دیں سکیں گے۔

اس دوران دعوت دینے والے افراد بلائے گئے افراد کی مملکت آمد سے لیکر روانگی تک انکی مکمل ذمہ داری لیں گے۔

اس کے علاوہ مقامی اور غیرملکی سال میں تین مرتبہ عمرے کی دعوت دیں سکتے ہیں، جبکہ غیرملکی اپنے انتہائی قریبی رشتہ داروں کو انفرادی یا گروپ کی شکل میں اپنی مکمل ذمہ داری پر عمرے کے لئے بلاسکیں گے۔

سعودی ائیرلائن کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر عمرہ ٹرانزٹ کرسکیں گے، جبکہ فاسٹ ویزہ کے تحت پانچ روز کے لئے مقیم غیرملکی سابقہ ویزے پر دوبارہ سعودی عرب داخل ہوسکے گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker