پاکستان

لاہورمیں تکفیری وہابی جماعت داعش کے حملوں کا خطرہ، سیکورٹی الرٹ جاری

شیعیت نیوز: لاہور میں کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کی جانب سے حملے کے خطرے پر حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا جس کے بعد شہر میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں سمیت دیگر عبادت گاہوں پر بھی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 23سالہ شہزاد جو کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھتا ہے، لاہور میں حساس اور پبلک مقام پر دہشت گردی کی کارروائی کر سکتا ہے۔ دہشت گرد شہزاد افغانستان میں اپنی قیادت سے ہدایات لے رہا ہے اور وہ اس سے قبل شام میں بھی وقت گزار چکا ہے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے خطرات موجود ہیں لیکن لاہور پولیس ہر وقت شہریوں کے تحفظ کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں اور پبلک مقامات پر سکیورٹی پہلے سے ہی الرٹ ہے جسے مزید ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں اور ان شاء اللہ ہم بہت جلد اس دہشتگرد کو بھی گرفتار کر لیں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سیکورٹی کے خدشات داعش اور ان جیسی تکفیری جماعتوں سے ہیں لیکن گرفتار ملت جعفریہ کے جوان کیئے جارہے ہیں ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close