پاکستان

ایران میں مقیم پاکستانی سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں میں بھرپور حصہ لیں، علامہ ساجد نقوی

شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل  پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایران کے شمالی، جنوب مغربی اور وسطی علاقوں میں ایک ہفتے سے زائد شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے کی زد میں آکر درجنوں قیمتی جانی ضیاع اور سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں درجنوں شہر اور سینکڑوں گاو ¿ں پانی میں ڈوب جانے پر انتہائی افسو س کا اظہارکیا ۔علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ ا یران کے متعدد صوبوں منجملہ گلستان، شیراز، مازندران، فارس، لرستان اور کرمانشاہ سمیت دیگر علاقوں میں تباہ کن سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کےساتھ دُکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ ایرانی عوام کےساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

قائدملت جعفریہ پاکستان نے ایران میں مقیم پاکستانیوں سے کہاہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنا مثبت کر دار ادا کریں ۔انہوںنے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام ایرن کے سیلاب ذدگان کے ساتھ کھڑے ہیں۔آخرمیں علامہ ساجدنقوی نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ ایران نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت کا ساتھ دیا اور اب ہماری عوام اور حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ایران کا ساتھ دیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close