پاکستان

ایبٹ آباد، کالعدم سپاہ صحابہ کراچی کا رہنما اور داعش کا اہم رکن مجیب الرحمان سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتار

شیعیت نیوز: خیبرپختونخواہ میں انسداد دہشت گردی فورس نے اہم کارروائی کرتے ہوئےعالمی دہشت گرد گروہ داعش کا نیٹ ورک چلانے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کے پی کے شہر ایبٹ آباد میں سی ٹی ڈی ہزارہ نے یہ اہم کارروائی کی اس موقع پر داعش کا نیٹ ورک چلانے والا مبینہ دہشت گرداورکالعدم سپاہ صحابہ کراچی کے سابق رہنما مجیب الرحمان کو گرفتار کر لیا گیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی نے ایبٹ آباد میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان کا تعلق کراچی سے ہے۔گرفتار مبینہ دہشت گرد کراچی اور پنجاب میں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا جن میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں، بینک ڈکیتیوں سمیت سنگین دہشت گردی کی وارداتیں شامل ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close