کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
یمن

یمن پر سعودی طیاروں کی بمباری میں متعدد افراد شہید و زخمی

یمن کے دارالحکومت صنعا کے ایک حصہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا میں واقع پلاسٹک کی ایک فیکٹری پر تین بار بمباری کی جس کی وجہ سے اس فیکٹری میں آگ لگ گئی ۔ ادھر یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر 97 بار بمباری کی ۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close