کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

وزیراعظم عمران خان اپنا پہلا دورہ ایران رواں ماہ کریں گے

شیعیت نیوز: پاکستانی دفتر خارجہ کے سینیئر اہل کار نے قومی جریدے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلد ایران کا پہلا دورہ کریں گے، دورے کی تاریخ کا تعین کرنے پر کام ہورہا ہے، ممکنہ طور پر دورہ رواں ماہ ہی میں ہوگا۔ وزیراعظم ایران کا دورہ پہلے ہی کرلیتے مگر سرحد پر ہونے والے ناخوشگوار واقعات کے نتیجے میں جنم لینے والے تناؤ اور فروری میں ایرانی پاسداران انقلاب پر ہونے والے حملے کی وجہ سے دونوں ممالک کے حکام پاکستانی وزیراعظم کے دورۂ ایران کو حتمی شکل نہیں دے پائے۔واضح رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں نمایاں کمی آچکی ہے جس کے بعد وزیراعظم کے دورۂ ایران کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد سعودی عرب اور ایران سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close