کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
ایران

ایرانی سپاہ کو دہشت گرد قراردینا امریکہ کی کمزوری، خوف اور پریشانی کا مظہر ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اسٹریٹجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ جنرل پوردستان نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنا امریکہ کی کمزوری، بزدلی، خوف اور پریشانی کا مظہر ہے۔ جنرل پوردستان نے کہا کہ امریکہ میں اب جنگ کرنے کی طاقت اور قدرت نہیں اس لئے وہ دوسرے طریقوں سے اپنی کمزوری اور ناتوانی کو چھپانے کی تلاش و کوشش کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خطے میں اپنی طاقت اور قدرت کا لوہا منوا لیا ہے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اگر عراق اور شام کی حکومتوں کی بڑھ کر مدد نہ کرتی تو آج یہ دونوں ممالک امریکہ اور سعودی عرب کے پروردہ دہشت گردوں کے قبضہ میں ہوتے۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ملکی اور غیر ملکی سطح پر دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اساسی اور کلیدی کردار ادا کیا ہے اور امریکہ نے ایسی فوج اور سپاہ کو دہشت گرد قراردیا ہے جس کا عراق اور شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دہشت گردی کے خاتمہ میں بنیادی اور اساسی کردار رہا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker