کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
عراق

عراقی بزرگ اہل سنت عالم دین نے سپاہ پاسداران کی حمایت کا علان کیا

اعلی عراقی عالم دین اور دارالفتویٰ کے ترجمان نے امریکی صدر کے حالیہ فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسلامی مزاحمت اور پاسداران انقلاب فورس کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

شیخ عامر البیاتی عراق کے نامور اہل سنت رہنما ب نے کہا کہ امریکہ خود دہشتگردی میں ملوث ہے اور پاسداران اسلامی انقلاب فورسز کے خلاف اس کا حالیہ فیصلہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے ٹرمپ سے استفسار کیا کہ کیا ایسی فورس کو دہشتگرد قرار دینا منصفانہ ہے جو اپنی قوم، ناموس اور سرزمین اور مقدسات کا دفاع کرتی ہو. یا وہ لوگ دہشتگرد ہیں جو ہزاروں میل دور سے اس خطے میں آکر قبضہ اور جارحیت کرتے ہیں. کیا یہ فیصلہ منطقی ہے۔

عراقی مفتی نے بتایا کہ دنیا کے لئے واضح ہے کہ امریکہ قوموں اور انسانیت کا اصل دشمن ہے اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کے معرض وجود میں آنے کا براہ راست ملوث ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی پالیسی کا اصل مقصد اسلامی اور عرب ممالک میں صہیونی خواہشات کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

شیخ عامر البیاتی نے کہا کہ امریکہ کے غیرمنصفانہ اقدامات اور دشمن پالیسی پر خدا کی لعنت ہو. ہم اپنے عہد پر قائم ہیں اور اسلامی مزاحمت بالخصوص پاسداران انقلاب فورس کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker