کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

آج یوم شہادت امام علی ؑ منایا جارہا ہے

کراچی کا مرکزی جلوس نشتر پارک نمائش سے برآمد ہوگا مجلس سے خاورامام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیرہوگا اس موقع پر شہر بھر میں سولہ ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

شیعیت نیوز: رمضان کی اکیس تاریخ پیعمبر ِاسلام حضرت محمدؐ کے چچا زاد بھائی اور داماد حضرت علی علیہ سلام کی شہادت سے منسوب ہے اوران کی یاد میں ملک بھر میں جلوس و مجالس ِ عزا اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

آج ملک بھر میں شہادت ِ حضرت امام علی علیہ سلام کے لئے منعقد ہونے والی مجالس ِ عزا اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کراچی سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مرکزی شہروں میں حکومت نے موبائل آپریٹرز کو کسی بھی وقت سروس منقطع کرنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے اور اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی گزرگاہوں کی تلاشی لی ہے۔

کراچی کا مرکزی جلوس نشتر پارک نمائش سے برآمد ہوگا مجلس سے خاورامام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیرہوگا اس موقع پر شہر بھر میں سولہ ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

خطے میں ممکنہ امریکی جارحیت کے خلاف بھرپورموقف کے اظہارکیلئے ملت تشیع کی 5بڑی جماعتیں متحد

لاہور شہر کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوگا جلوس کی حفاظت کے لئے اندرون شہر آنے والے راستوں پر ناکے بھی قائم کئے گئے ہیں اور کل دس ہزار اہلکار اس موقع پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

حضرت علی علیہ سلام کو 19 رمضان سن چالیس ہجری میں عبدالرحمن ابن ملجم نامی ایک خارجی تکفیری دہشتگرد نے مسجدِ کوفہ میں زہر بجھی تلوار سے اس وقت قتل کیا کہ جب آپ روزے سے تھے اور حالت ِ نماز میں تھے، تین دن زہر کے زیر اثر رہنے کے بعد اکیس رمضان کو آپ کی شہادت ہوئی۔

یوم علی پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

یوم علی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے، امن وامان برقرار رکھنے کے لئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جارہے ہیں، کئی شہروں ٕمیں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رہنے کا بھی امکان ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close