کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
متفرقہ

طالبان کے حملے میں 22 افسران ہلاک، متعدد زخمی

شیعیت نیوز: افغانستان میں طالبان دہشتگردوں نے پولیس قافلے پر حملہ کر کے ضلعی پولیس سربراہ سمیت 22 افسران کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔

شیعیت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے فرح کے ضلع لشوا جوائن کے پولیس افسران اور اہلکار اپنے نئے چیف کی آمد پر منعقدہ تعارفی تقریب میں شرکت کے لیے قافلے کی صورت میں پہنچے تھے کہ طالبان دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ حملے میں ضلع کے نئے پولیس چیف سمیت 20 پولیس افسران ہلاک ہوگئے جب کہ صوبائی کونسل کے ایک رکن، 4 پولیس اہلکار اور ڈپٹی صوبائی پولیس چیف شدید زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

طالبان حملہ آور گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر آئے تھے اور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ افغان فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں انتخابی مہم کے اعلان سے انتخابات مکمل ہونے کے بعد بھی دہشت گردی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور صرف رواں ماہ مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close