پاکستان

بائیس مئی یوم تاسیس آئی ایس او، شہداء کے خون سے تجدید وفا کا دن ہے

سیمینار سے سابقہ ڈویژنل صدور، مرکزی نمائندگان بھی خطاب کریں اور تجدید عہد کریں گے کہ ہم آئی ایس او کے نصب العین کے حصول کیلے اپنی تمام کوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک و ملت کے ہر نوجوان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے۔

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری عارف حسین نے لاہور میں اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 مئی یوم تاسیس آئی ایس او، شہداء کے خون سے تجدید وفا کا دن ہے، یہ دن شہداء کے لہو اور سابقین آئی ایس او کی بےلوث خدمات و محنت کی یاد کو تازہ کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او کا 47واں یوم تاسیس 22 مئی کو منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں آئی ایس او کے کارکنان سابقین و عہدیدران یوم تاسیس کی تقریبات میں شریک ہونگے، لاہور میں یوم تاسیس کے سلسلہ میں تجدید عہد سیمینار قومی مرکز شاہ جمال میں منعقد کیا جائے گا، جس میں کارکنان، سابقین آئی ایس او کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

مذہبیِ ،سیاسی اور طلبہ تنظیمیں آل سعود کی ظلم وبربریت کے خلاف آواز اٹھائیں،آئی ایس او پاکستان

سیمینار سے سابقہ ڈویژنل صدور، مرکزی نمائندگان بھی خطاب کریں اور تجدید عہد کریں گے کہ ہم آئی ایس او کے نصب العین کے حصول کیلے اپنی تمام کوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک و ملت کے ہر نوجوان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے۔
یوم تاسیس کی تقریبات میں شہداء امامیہ کا بالخصوص ذکر کیا جائے گا کہ جن کے پاکیزہ خون کی بدولت یہ شجرہ طیبہ اپنے وجود کے ساتھ ملک کے گوش و کنار میں موجود ہے۔ تقریبات میں تنظیمی و تعلیمی کارکردگی پر کارکنان میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ 47ویں یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی ڈاکو مینٹری "جہد مسلسل” بھی ریلیز کی جائے گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close