کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

سعودی چینل وصال پر پیمرا کی پابندی، دشمن عناصر نے 24 اردو کے نام سے نئی فرقہ وارانہ نشریات کا آغاز کردیا

شیعیت نیوز: حکومت پاکستان کی جانب سے غیرقانونی طور پر چلائے جانے والی نشریات پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس میں وصال اردو جو سعودی عرب کے شہر جدہ سے آن ائیر کیا جاتا ہے کی نشریات پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی لیکن اسی چینل کو دوسرے نام سے آن ایئر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وصال اردو نامی چینل سعودی عرب کے شہر جدہ سے آن ائیر ہوتا ہے جسکا واحد مقصد پاکستان میں موجود شیعہ مسلمانوں کے خلاف پروپگنڈا کرنا اور پاکستان کے پڑوسی ملک ایران پر بے جا تنقید کرتے رہنا ہے، جس پر ملت جعفریہ نے کئی بار پیمرا کو درخواست جمع کروائی جبکہ شیعیت نیوز نے بھی وصال اردو کی جانب سے پھیلائی جانے والی فرقہ واریت کو آشکار کیا لیکن اس چینل پر پابندی نواز حکومت کی جانب سے پابندی عائد نہیں کی گئی، تاہم تحریک انصاف کی حکومت نے دیگر چینلز کے ہمراہ وصال اردو پر بھی پابندی عائد کردی تھی لیکن ایک بار پھر اُسی روش کے تحت 24 اردو کے نام سے نئی نشریات کا آغاز کردیا گیا ہے ،جہاں سے ایک بار پھر فرقہ وارانہ مواد کو نشر کیا جارہا ہے۔

لہذا پیمرا اور حکومت پاکستان سے گذارش ہے کہ وہ اس جانب متوجہ ہوں اور پاکستان میں فرقہ وارانہ مسائل کو ہوا دینے والے سعودی فنڈڈ چینل اور اسکے پیچھے کام کرنے والے پاکستان دشمن عناصر کے خلاف فوری کاروائی کریں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker