پاکستان

ریاستی اداروں کو 24 گھنٹے کی مہلت دیتا ہوں، جوانوں کو رہا کردو

24 گھنٹے کی مہلت دے رہا ہوں ہمارے جوانوں کو بازیاب کروایا جائے ورنہ میں خود دھرنے میں بیٹھ جاوں گا، علامہ طالب جوہری

شیعیت نیوز: علامہ طالب جوہری نے ریاستی اداروں کو 24 گھنٹے کی مہلت دیدی ہے، انکا کہنا ہے کہ ریاستی ادارے 24 گھنٹے میں ہمارے جوانوں کو رہا کردیں۔

تفصیلات کے مطابق علامہ طالب جوہر ی نے کہا کہ مجھ سے برداشت نہیں ہوتا کہ میری قوم کی ناموس سڑکوں پر بیٹھیں میں ریاستی اداروں کو 24 گھنٹے کی مہلت دے رہا ہوں ہمارے جوانوں کو بازیاب کروایا جائے ورنہ میں خود دھرنے میں بیٹھ جاوں گا۔

اطلاعات کے مطابق شیعہ مسنگ پرسنز کمیٹی کے سربراہ راشد رضوی نے علامہ طالب جوہری کا یہ پیغام دھرنے میں اپنی تقریر کے دوران سنایا۔

علامہ طالب جوہری کی سربراہی میں میٹنگ، 12 جوان بازیاب

راشد رضوی کا کہنا تھا کہ علامہ طالب جوہری نے بھی حکومتی و ریاستی اداروں کو کل تک تمام شیعہ لاپتہ افراد کو رہا کرنے کا وقت دیا ہے بدصورت دیگر علامہ طالب جوہری گورنر ہاوس پر دھرنا دیں گے۔

کراچی دھرنے سے ابھی یہ خبر آئی ہے۔ بقلم علامہ محمد امین شہیدی

واضح رہے شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے صدر پاکستان کیمپ ہاوس بمقام محمد علی سوسائٹی کراچی میں گذشتہ پانچ روز سے دھرنا جاری ہے ،جہاں پر لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت مومنین کی کثیر تعداد موجود ہے۔

جبکہ دھرنے کے سبب ابتک حالیہ دونوں گرفتار کیئے گئے 12 جوانوں کو رہا بھی کردیا گیا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close