Uncategorized

داتا دربار اور چہلم امام حسین ع پر ہونیوالے خودکش دھماکوں میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار

pollice lahourسی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں بالخصوص جنوبی پنجاب میں بہت سے لوگوں کے طالبان کے ساتھ روابط ہیں اور بہت سے دہشتگرد مختلف روپ دھارے عام لوگوں کے ساتھ ہی رہ رہے ہیں۔
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور ملک احمد رضا طاہر کا کہنا ہے کہ داتا دربار کے عرس اور چہلم امام حیسن ع کے موقع پر ہونے والے دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں جلد منظر عام پر لے آئیں گے۔ سی سی پی او ماڈل ٹاؤن میں عوامی شکایات کے حل کے لیے قائم کردہ پہلے مانیٹرنگ اور کمپلینٹ سیل کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ سی سی پی او لاہور ملک احمد رضا طاہر کا کہنا تھا کہ داتا دربار کے عرس اور حضرت امام حسین ع کے چہلم پر ہونے والے دھماکے میں ملوث تین منصوبہ ساز دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے ذیلی گروپ سے ہے۔ سی سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کو رواں ماہ میں ہی منظر عام پر لایا جائے گا۔ 
انہو ں نے کہا کہ طالبان کے پورے نیٹ ورک کا پتہ چلا لیا ہے اور بہت جلد ان کی معاونت کرنے والوں سمیت تمام دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا جائے گا۔ احمد رضا طاہر کا کہنا تھا کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بالخصوص جنوبی پنجاب میں طالبان کے روابط ہیں اور انکے بہت سے دہشتگرد ان علاقوں میں موجود ہیں، جو مختلف روپ دھارے عام لوگوں کے ساتھ ہی رہ رہے ہیں، لیکن ہمارے اداروں نے تمام دہشتگردوں کا پتہ چلا لیا ہے جن کے خلاف بہت جلد بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے گی۔ 

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close