پاکستان

فیصل آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، کالعدم سپاہ صحابہ کے 3خطرناک تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعیت نیوز: فیصل آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، انسداد دہشت گردی فورس نے کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی داعش کے 3خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں نور محمد، نور رحیم اور جولہ بیب شامل ہیں، جو کہ وزیرستان کے رہائشی ہیں۔ پکڑے جانیوالے تینوں تکفیری دہشت گردوں کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی سے ہے۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیم نے ڈپٹی والا انٹرچینج کے قریب کارروائی کی، جہاں سے تینوں دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، دستی بم اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتار دہشت گرد فیصل آباد کی حساس تنصیبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close