پاکستان

30 جنوری سانحہ شکار پور کے شہداء کی دوسری برسی منائی جارہی ہے

شیعیت نیوز: آج 30 جنوری سانحہ شکار پور کی دوسری برسی منائی جارہی ہے، اس سلسلے میں ایک اجتماع شکار پور میں جاری ہے جس میں پاکستان بھر کے جدید علماٗ شریک ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق سال 2015 ۳۰ جنوری کو صوبہ سندھ کے شہر شکار پور میں واقع مرکزی امام بارگاہ کربلا میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ میں61 سے زائد نماز شہید متعد زخمی ہوئے تھے ، دھماکہ اس وقت ہوا جب نماز جمعہ ادا کی جارہی ہے۔

سانحہ کے بعد سندھ بھر میں دہشتگردوں کے خلاف سخت آپریش کا مطالبہ کیا گیا تھااور اس سلسلے میں ایک تحریک چلائی گئی اور شکار پور سے کراچی وزیر اعلیٰ ہاوس تک مطالبات کی منظور ی کے لئے لانگ مارچ کا اہتمام کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سانحہ شکار میں ملوث تمام دہشتگرد مارے جاچکے ہیں جبکہ اسکی ذمہ داری قبول کرنے والی دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے سرغنہ ملک اسحاق ، آصف چھوٹو و دیگر بھی پولیس مقابلے میں واصل جہنم ہوچکے ہیں۔

تاہم اُن شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انکی برسی شایاں شان طریقہ سے منائی جارہی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close