پاکستان

کراچی آپریشن،316پولیس اہلکاروں کے قتل کی تحقیقات تاحال نامکمل

شیعیت نیوز: یوم شہدائے سندھ پولیس آج (جمعہ) کو منایا جا رہا ہے، کراچی میں ویسے تو نوے کی دہائی میں بھی پولیس افسران اور اہلکاروں کو دہشت گردوں کیجانب سے نشانہ بنایا گیا اور درجنوں افسران اور اہلکاروں کو ٹارگٹ کر کے شہید کیا گیا لیکن ستمبر  2013 سے شروع ہونے والے کراچی آپریشن کے بعد پولیس دہشت گردوں کا براہ راست نشانہ بنی، کراچی آپریشن کے بعد سے لیکر اب تک شہر میں316 پولیس افسران اور اہلکاردہشت گردوں کی کارروائیوں میں شہید ہوئے جن میں  2ایس ایس پیز،5ڈی ایس پیز،6انسپکٹرز،30سب انسپکٹرز،38ے ایس آئی 54 ہیڈ کانسٹیبل اور181کانسٹیبل شامل ہیں، پولیس کے اندر یہ تاثر موجود ہے کہ ہائی پروفائل کیسزیا شہید ہونے ولے افسران کے کیسز کے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پوری کوشش کی جاتی ہے اور افسران کی شہادت میں ملوث بیشتر دہشت گرد گرفتار بھی کر لیئے گئے لیکن اہلکاروں کی شہادت کے کچھ دن کے بعد ہی تفتیش ختم ہو جاتی ہے اور بیشتر اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشت گرد گرفتار نہ ہو سکے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close