سعودی عرب

یمن سے سعودی فوجیوں کی39 لاشیں ریاض پہنچ گئے، سعودی فوج میں خوف پھیلنے لگا

شیعیت نیوز: یمن سے سعودی فوجیوں کی 39لاشیں پہنچ گئیں 69مردہ خانوں میں پڑی ہیں اہل یمن نے سچ کہا تھا جو جارح اور قابض افواج اپنے پاوں یمن کی سرزمین پر رکھے گی ان کی واپسی بکسوں میں ہوگی ۔یمن کی حکومت کا Government for rescueکاکہنا ہے کہ یمن کے شہر الحُدیدہ میں حملے کے دوران سعودی عرب کے مارے جانے والے فوجیوں کی پہلی کھیپ سعودی عرب پہنچادی گئی ہے ۔عبدالسلام جابر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جانے والی 39لاشوں کا زیادہ ترتعلق مغربی ساحلی علاقے میں مارے جانے سے ہے جبکہ اس وقت 69کے قریب سعودی فوجیوں کی لاشیں مختلف ہسپتالوں اور مردہ خانوں میں پڑی ہیں جو الحدیدہ شہر پر حملے میں مارے گئے ہیں ۔عبدالسلام کا کہنا تھا کہ جس طرح اہل یمن نے اس جارحیت کا عسکری میدانوں میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور شکست سے دوچار کیا ہے اسی طرح پروپگنڈہ میدان میں بھی انہیں شکست دی جائے گی جو حقائق کو چھپانا چاہتے ہیں ۔بظاہر لگتا ہے کہ محاصرے میں پھنسی ہوئی اتحادی افواج کی لاشوں کو یک بعد دیگر روانہ کیا جارہا ہے جو ایک زبردست حکمت عملی ہے اس پروپگنڈے کو کاونٹر کرنےکے لئے جو اس وقت سعودی اماراتی اور ان کا حمایتی میڈیا پھیلارہا ہے ۔البتہ اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ اہل یمن کی جانب سے یہ ایک اعلی انسانی نمونہ ہے کہ وہ دشمن کی افواج کی لاشوں کو احترام کے ساتھ وواپس لوٹائے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close