پاکستان

کوئٹہ:4 جولائی کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔ شیعہ علماءِ کرام

 

protestآرگنائز نگ کمیٹی برائے شہداء بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ اور بلوچستان میں بے گناہ شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی جلسہ اور ریلی نکالی گئی ۔

شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی ، مجلسِ وحدت المسلمین کے سیکر ٹر ی جنرل علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ امین شہیدی ، علامہ جلیل نقوی ،علامہ محمد افضل حیدری، ماروی میمن، ارشد زیدی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ، بلوچستان حکومت دہشتگردوں اورانکی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔اور مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صوبائی حکومت کو بر طرف کرے۔

 

مقررین نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو نام تبدیل کر کے کام کرنے کی اجا زت نہ دی جائے اور فرقہ واریت پھیلانے والے لٹریچر پر پابندی لگائی جائے۔

مجلسِ وحدت المسلمین کے سیکر ٹر ی جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ اگر کوئٹہ اور مستونگ کہ شہداءِ کہ قاتل 30جون تک گرفتار نہ ہوئے اور ملت جعفریہ کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 4جولائی کو لانگ مارچ کر یں گے اور وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھراو کر یں گے۔

 

 

 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close