پاکستان

ڈیرہ غازی خان ، 4روز قبل کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شیعہ سیاسی رہنما راشد بخاری شہید

شیعیت نیوز: ڈیرہ غازی خان میں 4روز قبل کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور داعش کے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے معروف شیعہ رہنما راشد بخاری زخموں کی تاب نا لاتے ہوئےجام شہادت نوش کرگئے،سر میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی، تفصیلات کے مطابق معروف شیعہ سیاسی رہنما اور پاکستان تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر راشدبخاری جنہیں 4روز قبل ملک دشمن تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی ، داعش کے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا چار روز وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعدآج خالق حقیقی سے جا ملے ، ڈاکٹرز کے مطابق ان کے سرمیں لگنے والی گولی ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوئی ، راشد بخاری کے قتل میں ملوث دہشت گرد تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close