اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی،ریاستی دہشت گردی تاحال جاری، مزید 4شیعہ جوان جبری طور پر گمشدہ کردیئے گئے

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے سکیورٹی اداروں کے سادہ لباس اہلکاروں نے 4شیعہ جوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے

شیعت نیوز: پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے نئے پاکستان میں بھی شیعہ جوانوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی تھم نا سکی۔ گذشتہ شب شہر قائد کے مختلف علاقوں سے مزید چار شیعہ جوان جبری طورپر گمشدہ کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے سکیورٹی اداروں کے سادہ لباس اہلکاروں نے 4شیعہ جوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔ فیڈرل بی ایریا بلاک15سے سید عارف رضوی ، نارتھ ناظم آباد سے نجف عباس ، فیڈرل بی ایریا بلاک 20انچولی سے ابراراحمد رضوی اور تنویرعرف کاشف کو لاپتہ کیا گیاہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواءکنددگان نے جوانوں کو صبح سویرےگھروں کے دروزے توڑ کراغواءکیا اور اپنے ساتھ لے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: جبری گمشدہ جوانوں کی بازیابی کیلئے وزیر خارجہ کے گھر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا

واضح رہے کہ ملک بھر سے درجنوں شیعہ جوان کئی کئی سالوں سے جبری طور پر گمشدہ ہیں ، جن کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں ۔ گذشتہ دنوں عشرہ محرم الحرام میں اہل شیعہ جبری گمشدگان کے اہل خانہ نے مختلف امام بارگاہوں اور مرکزی مجالس کے اختتام پر اپنے عزیزوں کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیاتھاجس کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close