دنیا

لیبیا میں داعش کے 40 سے زائد تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

شیعیت نیوز: لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے 70 کلو میٹر دور تیونس کی سرحد کے قریب امریکی ڈرون طیارے نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق لیبیا کی حدود میں تیونس کی سرحد کے قریب امریکی ڈرون طیارے نے آج علی الصبح ایک مکان کو نشانہ بنایا جس میں 40 سے ذائد افراد مارے گئے۔مقامی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ مارے جانے والے تمام افراد کا تعلق عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے تھا

لیبیا کی حکومت نے اپنی سرحد میںامریکی ڈرون حملے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ،مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کارروائی میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیاہے، جب کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ مرنے والے تمام افراد تکفیری دہشتگرد تھے اور انمیں سے بیشتر کا تعلق تیونس سے ہے۔لیبیا کے انٹیلیجنس حکام کی جانب سے شبہ کیا جارہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں واصلِ جہنم ہونے والے تکفیری دہشتگردوں میں تیونس کو مطلوب انتہائی خطرناک تکفیری دہشتگرد نورالدین بھی واصل جہنم ہوا ہے۔سیکیورٹی حکام فضائی کارروائی میں نورالدین کی ہلاکت سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لیبیا کے حکام کا کہنا ہے کہ خطرناک تکفیری دہشتگرد نورالدین تیونس میں ہونے والے 2 دھماکوں میں ملوث ہے جب کہ وہ گزشتہ سال جولائی میں تیونس کے سیاحتی مقام پر حملے میں بھی ملوث تھا جس کے نتیجے میں 38 سیاح ہلاک ہوئے تھے

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close