عراق

کربلا میں بم دھماکہ 40شہید 68زخمی۔

Karbala-twin-blastsکربلا میں ہونے والے بم دھماکوں کے اندر 40زائرین شہید اور 68زخمی ہوگئے ۔
واضح رہے کربلا میں ولادت امام زمانہ عج کی مناسبت سے کربلا میں لاکھوں زائرین موجود ہیں تصیلات کے مطابق پہلا بم دھماکہ خود کش تھا جس میں حملہ آور نے اپنے آپ کو اُڑا لیاجس کے نتیجہ میں 18افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دوسرا دھماکہ اُس سے کچھ ہی دیر بعد ایک گاڑی  میں نسب بم سے ہواجس کے نتیجہ میں 22افرادشہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عراق کی حکومت نے زائرین کے تحفظ کیلئے 30ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار کربلا میں تعینات کئے تھے۔لیکن اس کے باوجود کربلا میں ولادت امام زمانہ عج کی مناسبت سے جمع ہونے والے 40سے زائد زائرین امام حسین علیہ السلام کی شہادت عراق میں تعینات امریکی فوجی کارکردگی کا مہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close