دنیا

کابل میں جشن میلاد النبیﷺ کی تقریب میںداعش کا خودکش حملہ، 43شہید اور 83زخمی

شیعیت نیوز: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عالمی تکفیری دہشت گردگروہ داعش کے خودکش حملے میں 43عاشقان رسولﷺ شہید اور 83زخمی ہوگئے ہیں، خود کش حملہ اس وقت کیا گیا جب سینکڑوں عاشقان رسول ﷺ نبی کریم ﷺ کی ولادت کا جشن منانے میں مصروف تھے، تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں ایئرپورٹ روڈ پر قائم ایک شادی ہال میں منعقدہ اجتماع کو داعشی دہشت گردوں نےشام سوا چھ بجے کے نذدیک اس وقت نشانہ بنایا جب وہاں موجود سینکڑوں افرادجشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب منانے میں مصروف تھے، جشن میلاد النبی ﷺ کا یہ اجتماع  افغان علماءکونسل کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا تھا،دھماکے اتنا شدید تھا کہ 43عاشقان رسول ﷺ جام شہادت نوش کرگئے جبکہ 80سے زائد شدید زخمی ہوئے ، دھماکے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انسانی اعضاءدور دور تک بکھرگئے، افغان وزارت داخلہ نے کابل کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، جبکہ تمام شہداء اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close