یمن

یمن پر تازہ سعودی جارحیت میں 5 افراد کی شہادت

دارالحکومت صنعا میں آئل کمپنی کی عمارت پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری میں پانچ عام شہری شہید اور تیرہ دیگر زخمی ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
صعدہ پر سعودی عرب کی ہفتے کے روز کی جارحیت میں اکّیس عام شہری شہید ہوئے و زخمی ہوئے۔
دوسری جانب یمنی فوج نے مغربی ساحل پر سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے کو ایک قاہر ایم دو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے بھی یمن سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں سعودی عرب کے کم از کم چھے فوجیوں کی ہلاکت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دو سعودی فوجی جازان، ایک صوبے الحرث اور ایک نجران میں مارا گیا البتہ دو دیگر فوجیوں کی ہلاکت کے مقام کی طرف اشارہ نہیں کیا گیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close