عراق

عراق: الانبار میں 5 داعشی دہشت گرد ہلاک

عراقی فوجی اہلکاروں کی یہ کارروائی صوبے الانبار کے شہر الرطبہ میں انجام پائی۔

اس کارروائی میں داعش گروہ کے دسیوں عناصر ہلاک و زخمی ہوئے۔
عراق کے سیکورٹی ذرائ‏ع نے صوبے دیالہ کے علاقے خانقین میں بھی دہشت گرد گروہ کے عناصر کے خلاف کارروائی شروع کئے جانے کی خبر دی ہے۔
عراقی حکومت نے دسمبر دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے زیرقبضہ علاقوں کو آزاد کرا لئے جانے کا اعلان کیا ہے تاہم عراق کے مختلف علاقوں خاص طور سے شمالی، جنوبی اور بغداد کے اطراف کے علاقوں میں کچھ دہشت گرد عناصر موجود ہیں۔
عراقی فوج اور سیکورٹی اہلکار اب ان تمام علاقوں سے باقی بچے دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان علاقوں میں دسیوں دہشت گرد گرد عناصر کو ہلاک کر نے کے علاوہ کئی دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close