پاکستان

وادی تیراہ میں وہابی طالبان دہشتگردوں کا خود کش دھماکہ، 5 سنی قبائلی شہید

شیعت نیوز: ملک خداداد کی وادی تیراہ کے علاقے پیر میلہ میں مقامی سنی امن جرگہ پر طالبان وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 5 سنی شہید جبکہ متعدد زخمی

ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پاکستان کی وادی تیراہ کے علاقے پیر میلہ میں مقامی سنی امن جرگہ پر طالبان وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 5 سنی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے پیر میلہ میں زلہ خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے سنی امن لشکر کا جرگہ جاری تھا کہ ایک وہابی خودکش حملہ آور نے وہاں اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔ واقعہ میں امن لشکر کے 5 سنی موقع پر ہی شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ طبی حکام کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close