پاکستان

پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت 5ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے پر عزم

شیعیت نیوز: ایران سے پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاکستان اور ایران پانچ برسوں میں دوطرفہ تجارت 5ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام کے مطابق دونوں ملکوں کے مابین ماضی میں تجارت اس سطح کو عبور نہیں کر سکی جو ہونی چاہئے تھی ، پاکستان کبھی ایران کی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کا بڑا خریدار نہیں رہا جبکہ ایران کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کو اپنی ایل این جی گیس فروخت کرے ، ،پاکستان نے بھی سلامتی کونسل کےپابندیوں کے اٹھائے جانے کے تحت ایران سے پابندیوں کے خاتمے کا نوٹیفیکشن جاری کیا تاہم پابندیوں کے خاتمے کے باوجود ایر ان کے ما لیاتی ٹرانزکشن پر عالمی پابندیاں ہیں اور توقع ہے کہ جون 2016میں بینکنگ ٹرانزکشن سے پابندیاں بھی اٹھا لی جائینگی ۔جنوری 2016کوایک معاہدے کے تحت ایران سے عالمی پابندیوں اٹھا لی گئیں اور اب پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے راستے کھلے ہیں ،وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام کے مطابق پاکستان اور ایران کے مابین ایف ٹی اے کے لیے بھی بات چیت جاری ہے ،اورپی ٹی اے کو مزید بہتر بنایا جائیگا، اور دونوں ملکوں کے مابین زیر التوگیس پائپ لائن منصوبہ بھی جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close