اہم ترین خبریںپاکستان

بیلنس پالیسی،جھوٹےکیس میں جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن کراچی کے 5ٹرسٹیز گرفتار

شیعت نیوز نمائندے کے مطابق جس مجلس عزا کے انعقادکے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے وہ ماہ رجب یعنی مارچ کے آغاز میں منعقد کی گئی تھی

شیعت نیوز: سندھ پولیس نے کراچی حیدری مسجد کے صدر سمیت پانچ ٹرسٹیز کو خودساختہ مقدمہ میں گرفتار کرلیا کراچی ، سندھ پولیس کی روائتی بیلنس پالیسی کے تحت اورنگی ٹاؤن حیدری جامع مسجد کی انتظامیہ کو بلینس پالیسی کے تحت گرفتار کرلیا جبکہ خطیب اہل بیتؑ علامہ اجلال حیدر کی گرفتاری کے لیئےچھاپے مارے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کیساتھ مجرموں جیسے سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا، علامہ سبطین سبزواری

وزیراعلی سندھ کےاحکامات کےباوجود سندھ پولیس اپنی روایتی اقدامات سے باز نہ آئی بزرگ عالم دین مولانا مرزا یوسف حسین کے خلاف خود ساختہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اب سندھ پولیس نے اورنگی ٹاون کراچی کی جامع مسجد حیدری کی انتظامیہ اور علامہ اجلال حیدر کے خلاف منافرت پھیلانے کی خودساختہ ایف آئی آر درج کرلی اور تھانے بلا کہ ٹرسٹ کے صدر نویدقمر سمیت5افراد ٹرسٹیز کو گرفتار کرلیا اور علامہ اجلال کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے باوجود زائرین کوگھروں کو جانے کی اجازت نہ دینا انتہائی زیادتی ہے،علامہ عارف واحدی

شیعت نیوز نمائندے کے مطابق جس مجلس عزا کے انعقادکے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے وہ ماہ رجب یعنی مارچ کے آغاز میں منعقد کی گئی تھی لیکن پولیس نے تعصب کی عینک لگا کہ ایف آئی آر6اپریل کو درج کی ہے جس کہ بعد متعلقہ افراد کی گرفتار عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوابی ،تبلیغی جماعت کے تعلق رکھنے والےباپ بیٹاکورونا وائرس میں مبتلا ، گھر سیل

ملت جعفریہ کے اکابرین نے حکومت سندھ ، کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز سندھ ، آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے یک طرفہ اقدامات کا نوٹس لیں اور بیلنس پالیسی کے تحت کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے اقدامات میں ملت تشیع کو کہنہ مشق نہ بنایا جائے کیونکہ ملک بھر میں ملت جعفریہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں تمام حکومتی اقدامات کی نہ صرف حمائت کررہی ہے بلکہ تمام اداروں کی معاون بھی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close