عراق

عراق: تین دھماکوں میں 6 زائرین شہید اور40 سے زائد زخمی

shiite_iraq_bomb_blast

عراق میں تین بم دھماکوں کے نتیجے میں  6 زائرین شہید اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق  تینوں دھماکے جنوبی عراق کے علاقے شہر مقدس نجف اشرف کے قریب شہر کوفہ میں ہوئے جن میں ایک خاتون اور بچے سمیت 6 زائرین شہید اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ دو بم سڑک کنارے نصب کئے گئے تھے جبکہ تیسرے دھماکے کی

 نوعیت کا پتہ نہ چل سکا۔  واضح رہے کہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ کے نواسے جناب امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے ایام کی مخصوصی کے لئے لاکھوں عزاداران پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم و امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نجف اشرف میں امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو پرسہ دینے اور تعزیت پیش کرنے پہنچ گئے ہیں.

 

 

 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close