دنیا

کابل: جشن میلاد النبیؐ پردھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 60ہوگئی

شیعیت نیوز:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جشن عید میلاد النبی ؐکے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 60ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 83 سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
افغان وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘دھماکے میں اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 60تک پہنچ گئی ہے اور 83 افراد زخمی ہیں۔
افغان وزارت صحت کے ترجمان وحید مجروح نے بتایا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شادی ہال میں علما کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران دھماکا ہو گیا۔
طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 60 اور 80 سے زائد زخمی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق تقریب کی میزبانی کرنے والے اُرانوس شادی ہال کے ایک منیجر نے بتایا کہ تقریب کے عین وسط میں خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close