اہم ترین خبریںدنیا

62 داعشی عناصر نے افغان فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

شیعت نیوز : درجنوں داعشی دہشت گردوں نے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خود کو افغان فورسز کے حوالے کردیا ہے۔

ننگرہار کے گورنر ہاوس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ باسٹھ داعشی دہشت گردوں نے آچین ضلع میں جاری فوجی آپریشن کے دوران افغان فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان صدر اشرف غنی کا تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فتح کا اعلان

عطااللہ خوگیانی کا کہنا تھا کہ ہتھیار ڈالنے والے داعشیوں میں تیس پاکستانی اور دو ترک شہری بھی شامل ہیں۔

پچھلے چند ہفتے کے دوران تقریبا سات سو کے قریب داعشی عناصر نے صوبہ ننگرہار میں خود کو افغان حکام کے حوالے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ابوبکرالبغدادی کی موت کے بعدداعش کا نیا سربراہ کون ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!!

گزشتہ ہفتے افغانستان کے صدر نے صوبہ ننگرہار کے دورے اور اس صوبے میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں کی تباہی کا اعلان کیا تھا۔

افغانستان کے صوبے ننگرہار کو اس میں داعش کا اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close