پاکستان

یوم آزادی پر دہشت گردی، ہرنائی اور پنجگور میں فورسز پر حملے، 7 اہلکار شہید

شیعیت نیوز: پاکستان کے 70؍ ویں یوم آزادی پر دہشت گردی کی گئی اور ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پربم حملے میں 6 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئےجبکہ پنجگور میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے فورسز کاایک جوان شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں خوست روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی گشت پر تھی کہ سڑک پر نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار یوسف عمران ، شہاب الدین ، فیاض ، عمر ، نعیم اورفضل الرحمٰن شہیدجبکہ ہدایت اللہ اور ڈرائیور سعداللہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا دھماکہ سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ، اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
پنجگور سےنامہ نگارفورسز کے جوان کاشاف کے علاقے میں معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نےان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ دو اہلکار لانس نائیک شاہد اور طارق شدید زخمی ہوگئےجنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم لانس نائیک شاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔حب سے نامہ نگار کے مطابق نامعلوم افراد نے حب کے علاقے گلیکسی ٹاؤن کے خالی میدان میں کریکر بم پھینک دیا،دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دریں اثنا شمالی وزیرستان کی سب ڈویژن رزمک کیمپ پر نامعلوم سمت سے دو راکٹ فائر کیے گئے ۔
اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ رزمک سلیم جان مروت کے مطابق فائر کئے جانے والے راکٹ 14اگست کی تقریبات کے بعد کیمپ کے اندر آگرے ۔ ایک راکٹ کیمپ کے کھلے میدان میں جبکہ دوسرا ایک خالی کمرے پہ آگرا ۔ کمرے کو جزوی نقصان پہنچا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close