کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
یمن

یمن پر سعودی بربریت، 8 افراد شہید متعدد زخمی

یمن کے مظلوم اور نہتے عرب مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اوربربریت کا سلسلہ جاری ہے یمن کے صوبہ الحدیدہ اور الجوف پر سعودیہ کی بمباری میں 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق صوبہ الحدیدہ میں 4 شہری شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے ادھر صوبہ الجوف میں بھی سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 2 یمنی شہری شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے لئے مشرق وسطی کے اس غریب اسلامی ملک کی مکمل ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

یمن کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی جارحیت کے آغاز سے اب تک بارہ سو سے زائد افراد گردے کے امراض میں مبتلا ہو کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker