اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاک فوج کی 8 بلوچ رجمنٹ کے زیر اہتمام ”ضلع کرم مشترکہ علماء کانفرنس“ کا انعقاد

کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈیئر نجف عباس نے کانفرنس میں شریک علماء کرام کا شکریہ ادا کیا

شیعت نیوز  :پاک فوج کی 8 بلوچ رجمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے و سرکردہ علمائے کرم سمیت کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈیئر نجف عباس نے بھی خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :پاک فوج کے بریگیڈیئر نجف عباس نے فوجی افسران کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی

اطلاعات کے مطابق پارا چنار میں پاک فوج کی 8 بلوچ رجمنٹ کے زیراہتمام منعقدہ علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ کرنل جاوید الیاس نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد علاقے میں امن و امان کی فضا کو پائیدار رکھنے میں علماء کے کردار پر روشنی ڈالنا تھا، تاکہ علماء کرام اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پارا چنار کے محب وطن حسینی عوام پاک فوج کے مضبوط بازو ہیں،کرنل جاوید الیاس

کرنل جاوید الیاس نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے اختلافات پاکستان کے دشمنوں کو اپنے مزموم عزائم کی تکمیل کیلئے مواقع فراہم کرنے کا سبب بن جاتے ہیں، علمائے کرام کا فرض ہے کہ وہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے علاقائی تنازعات کے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں :پارا چنار پریس کلب میں شھید افگار بخاری کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

کرنل جاوید الیاس نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور ہمارا دشمن بھی مشترکہ ہے، جو علاقے میں بدامنی کی کوشش کرکے تمام ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتا ہے۔بریگیڈیئر نجف عباس نے کانفرنس میں شریک علماء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن سمیت معاشرے کی اصلاح کیلئے علماء پر ایک عام شہری کی نسبت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔آخر میں علاقے میں امن، ملک کی سالمیت اور دہشت گردی کے خاتمے اور پاک فوج کی کامیابی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close