عراق

عراقی انتخابات کے 80فیصد ووٹو ں کے نتائج کا علان

shiite_iraq_election_results
عراق کے الیکشن کمیشن نے 80فیصد ووٹوں کی گنتی سے حاصل شدہ ابتدائی نتایج کا اعلان کردیا
ابتدائی نتائج کے مطابق عراق کے شیعہ وزیر اعظم نوری المالکی اور امریکی و سعودی نواز رہنماں ایاز عللوی نے بالترتیب 87-87سیٹیں حاصل کی ہیں۔
جبکہ عراق کی شیعہ جماعتوں کے اتحاد عراقی نیشنل الائنس جو کہ عمار الحکیم اور مقتدیٰالصدرکی قیادت میں قائم ہے  اس نے 67نشستیں حاصل کی ہیں ۔ جبکہ کردستان ریجن کی کرد جماعتوں کے دونوں اتحادوں نے 38کے قریب نشستیں حاصل کی ہیں۔
حاصل شدہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بھی جماعت اکیلئے حکومت بنانے کہ قابل نہیں ہے کیونکہ 325رکن پارلیمنٹ میں 167نشستیں حاصل کرنے والا گروہ ہی حکومت سازی کر سکتا ہے۔
اسی لیے امکان یہ ہے کہ انتخابی اتخاد باہم مل کر حکومت سازی کر سکیں گئے۔ امکان ہے کہ نوری المالکی کا اتحاد شیعہ جماعتوں کے اتحاد عراقی نیشنل الائنس اور سنی کردوں کے ساتھ مل کر حکومت سازی کی کوشیش کرے گا۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close