پاکستان

مستنونگ : جے یو آئی ایف کے مولانا عبدالغوری حیدری کے قافلہ پر بم حملہ،9 افراد جانبحق

شیعیت نیوز: صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب ہوا۔

دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں اور ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دھماکا خودکش تھا یا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

مولانا عبدالغفور حیدری جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھتے ہیں، پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا اپنے ساتھیوں سمیت دستار بندی کی تقریب میں جارہے تھے کہ ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے بعد میڈیا سے ٹیلیفون پر مختصر بات چیت کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے بتایا کہ ‘وہ معمولی زخمی ہیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے’۔

واضح رہے کہ مستونگ وہ علاقہ ہے جہاں پر ہزاروں شیعہ مسلمانوں کو محبت اہلیبت علیہ سلام کے جرم بے دردی سے قتل کیا گیا،جبکہ کئی ایسے دالخراش واقعات بھی اس علاقہ میں رونما ہوئے جس کو یاد کر کے انسانیت خون کے آنسو روتی ہےکہ ایک زائر شیعہ جوڑےکو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور اسکا پیٹ چاک کیا۔ ان دلخراش واقعات پر خاموش رہنے والے اس انہیں دہشتگردوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close