اہم ترین خبریںپاکستان

ملک بھرمیں نویں محرم کے جلوس ہائے عزا اپنی منزلوں کی جانب گامزن ، عزاداروں کی بھرپورشرکت

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس سے علامہ قمر عباس مجاہد نے اہلبیتؑ کے فضائل و مصائب بیان کئے، اختتام مجلس پر برآمد ہونیوالا شبیہہ ذوالجناح کا جلوس عالمگیر چوک پہنچ گیا

شیعیت نیوز: نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ اور ان کے باوفا اصحاب وانصار کی یاد میں 9محرم الحرام کے جلوس ملک بھرمیں نکالے گئے ہیں ، یہ تمام علم و شبیہ ذوالجناح کے جلوس اپنی اپنی اختتامی منزلوں کی جانب سے رواں دواں ہیں ، ملک بھرمیں نکالے گئے جلوسوں میں بلاتفریق رنگ ونسل ،مذہب ومسلک  عزادارلاکھوں کی تعدادمیں شریک ہیںجن میں خواتین او شیر خوار بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس سے علامہ قمر عباس مجاہد نے اہلبیتؑ کے فضائل و مصائب بیان کئے، اختتام مجلس پر برآمد ہونیوالا شبیہہ ذوالجناح کا جلوس عالمگیر چوک پہنچ گیا۔ ادھر امام بارگاہ عطیہ اہلبیت نکلسن روڈ پر مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ علامہ ذوالفقارحسین نقوی نے اہلبیتؑ کے فضائل و مصائب بیان کئے جبکہ شبیہہ ذوالجناح کا جلوس مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ امام بارگاہ قصربتولؑ شادمان میں مجلس عزا کا اہتمام، عزاداران امام حسینؑ کی کثیر تعداد میں شرکت۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی،صفائی کے ناقص انتظامات، حکومتی نااہلی کیخلاف، مرکزی جلوس عزا دھرنےمیں تبدیل

مولانا محمد تقی مہدی نے فضائل و مصائب اہل بیتؑ بیان کئے۔ قصر بتول سے برآمد ہونیوالا شبیہہ ذوالجناح کا جلوس روایتی راستوں پر گامزن ہے۔ 9 محرم الحرام کے جلوسوں کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، 8 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں، پولیس کو ڈولفن اور پیرو فورس کی بھی معاونت حاصل ہے۔ مجالس اور جلوسوں میں عزاداروں کو واک تھرو گیٹ سے گزارا جا رہا ہے جبکہ میٹل ڈیٹکٹر سے چیکنگ اور جامہ تلاشی کے بعد ہی جلوس میں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ لاہور میں آج اور کل دس محرم کو موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔ مختلف علاقوں سے نکلنے والے جلوسوں کی کیمرہ مانیٹرنگ کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ شہر بھر میں 650 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداروں پر تشدد، پنجاب کی بزدار حکومت شہباز حکومت سے بھی چار ہاتھ آگے

ڈی سی آفس میں کنٹرول روم فعال کر دیا گیا ہے جبکہ مرکزی جلوس کے روٹ پر 200، ماڈل ٹاؤن سے برآمد جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے 150 کیمرے لگائے گئے ہیں۔ اڑھائی سو کیمروں کی مدد سے شہر کے تھانوں میں بھی مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا گیا ہے۔ پانڈو سٹریٹ سے نکلنے والے شبیہہ ذوالجناح کے جلوس کیلئے اسلام پورہ سے خیمہ سادات تک ٹریفک پولیس نے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں جبکہ سی ٹی او نے ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستے کلیئر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ہنگامی امدادی سرگرمیوں کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ ہے، ڈاکٹروں، پیرا میڈیکس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں اضافی عملہ تعینات کرنے کیلئے سرکاری مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے 900 اہلکار بھی ہنگامی ڈیوٹی پر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ بائیک سکواڈ اور ایمبولینسز بھی تیار ہیں، فرسٹ ایڈ میڈیکل پوسٹیں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔ فیصل ٹاؤن کوٹھا پنڈ میں امام بارگاہ قصر عباسؑ میں مجلس عزا منعقد ہوئی، پروفیسر ذوالفقار حسین نقوی نے مصائب اہلبیتؑ بیان کئے۔

یہ بھی پڑھیں: بدین، پولیس ایس ایچ او اور کالعدم سپاہ صحابہ کارکن خالد جروار جلوس عاشورہ کی راہ میں رکاوٹ

کراچی میں 9محرم الحرام کی مرکزی مجلس عزا نشتر پارک کراچی میں الصبح منعقد ہوئی جس سے نامور خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا، بعد ازاں پاک حیدری اسکاؤٹس کی زیر قیادت جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ علی رضا ؑ پہنچا جہاں عزاداران حسینی ؑ نے نمازظہرین باجماعت اداکی،بعد ازاں جلوس عزاکے روٹ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور حکومتی بےحسی کے خلاف تمام شیعہ تنظیمات کے مشترکہ فیصلے کے مطابق جلوس عزاکو غیر معینہ مدت تک کیلئے احتجاجی دھرنے میں تبدیل کردیاہے۔

مرکزی جلوس 9محرم الحرام کے شرکاء نے جلوس کے روٹ پر جزوی طور پر صفائی کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کرکے جلوس عزاکو اس کی منزل مقصودکی جانب روانہ کردیا گیا، دھرنے کے خاتمے کا اعلان جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سید شبر رضا ، پاک محرم ایسوسی ایشن ، اسکاوٹس اور مختلف تنظیموں کے نمائندگان کے ہمراہ روٹ کے معائنے کے بعد کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close