پاکستان

علامہ عباس کمیلی مرحوم کے چہلم کا مرکزی اجتماع آج نشتر پارک کراچی میں منعقد ہوگا

دریں اثناء علامہ عباس کمیلی کے چہلم کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس سو سائٹی میں جعفریہ الائنس پاکستان کی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں میں چہلم کے انتظامات کو حتمی شکل دی گی۔

شیعت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی کا چہلم آج بروز ہفتہ 13 جولائی نشتر پارک میں منعقد ہوگا، جس میں علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ حسن ظفر نقوی سمیت تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنماء و قائدین شرکت کریں گے۔

دریں اثناء علامہ عباس کمیلی کے چہلم کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس سو سائٹی میں جعفریہ الائنس پاکستان کی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں میں چہلم کے انتظامات کو حتمی شکل دی گی۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:علامہ محمد عباس کمیلی کون تھے؟

اجلاس کے بعد کابینہ ارکان جن میں علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، شبر رضا، یعقوب شہباز، ثروت رضوی، حسن مہدی، مہدی عباس، قاسم نقوی، نیئر علی، مہتاب و دیگر شامل ہیں نے نشتر پارک کا دورہ کیا اور انتظامات سے متعلق ذمہ داران سے گفتگو کی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close