اہم ترین خبریںپاکستان

ہمارے زوال کی وجہ بحیثیتِ اُمت سیرت النبیؐ سے دوری ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم ایوان اقبال میں وحدت کانفرنس بھی کروا رہی ہے جس میں امت مسلمہ کے تمام مسالک کیساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے عمائدین بھی شرکت کریں گے۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفی(ص) کی ذات اقدس کائنات کے ہر ذرے اور پوری انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے، ہمارے زوال کی وجہ یہ ہے کہ ہم بحیثیتِ اُمت سیرت النبیؐ سے دور ہو چکے ہیں، آپ (ص) کی ذات اقدس پوری انسانیت کیلئے رحمت اور نجات دہندہ ہے۔ لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے۔

علامہ اسدی نے کہا کہ مسلمان، مسلمان سے دست و گریبان ہے ، آپ(ص) کی تعلیمات اور سیرت النبیؐ  پر عمل کیا جائے تو ہم سب ایک ہو جائیں گے، موجودہ پُرآشوب دور میں امت مسلمہ کو جتنی وحدت کی ضرورت ہے، اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین کا 12 تا 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت و اخوت منانے کا اعلان

علامہ عبدالخالق اسدی نے اعلان کیا کہ امام خمینی ؒ کےفرمان اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی ہدایت پر پورے ملک میں 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جائے گا جس میں تمام اہل تشیع اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما اور عہدیدار اپنے اہلسنت بھائیوں کے جلوسوں میں شریک ہوں گے اور ان کا راستوں میں استقبال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی جشن عیدمیلادالنبی(ص) کے سلسلہ میں مرکزی جلوس کے روٹ پر مختلف مقامات پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے اور شرکاء کی شربت سے تواضع کی جائے گی اور ان پر گلپاشی بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کی اتحاد وحدت کا عظیم عکاس ہے، علامہ سید احمد اقبال رضوی

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم ایوان اقبال میں وحدت کانفرنس بھی کروا رہی ہے جس میں امت مسلمہ کے تمام مسالک کیساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے عمائدین بھی شرکت کریں گے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close