کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان امریکی پابندیوں کے باوجودایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو پہلے سے زیادہ فروغ دیناچاہتاہے، عبدالرزاق داؤد

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے منگل کو اسلام آباد میں ایران کے پارلیمانی وفد سے ملاقات میں کہا کہ ان کی حکومت ایران کے خلاف امریکا کی پابندیوں کے باوجود تہران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو پہلے سے بھی زیادہ فروغ دینا چاہتی ہے۔

شیعت نیوز: وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے مختلف میدانوں منجملہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے منگل کو اسلام آباد میں ایران کے پارلیمانی وفد سے ملاقات میں کہا کہ ان کی حکومت ایران کے خلاف امریکا کی پابندیوں کے باوجود تہران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو پہلے سے بھی زیادہ فروغ دینا چاہتی ہے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:جوہری معاہدے سے امریکی یکطرفہ علیحدگی خطے میں عدم استحکام کا باعث بن گئی ہے، سپیکر پارلیمنٹ اسدقیصر

انہوں نے وزیرا‏‏عظم پاکستان کے ہمراہ اپنے حالیہ دورہ ایران کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان نے دوہزار چھے میں ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جن پر عمل درآمد ہوجانا چاہئے۔

ایران کے پارلیمانی وفد کے سربراہ احمد امیرآبادی فراھانی نے بھی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں مسلسل توسیع اور استحکام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران ہمیشہ تمام میدانوں میں اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں رہا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close