دنیا

عبداللہ عبداللہ کے حامیوں کا الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرہ

شیعت نیوز:افغانستان کے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے سیکڑوں حامیوں نے مظاہرے کر کے مخدوش اور نان بائیو میٹرک ووٹوں کو منسوخ کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

صوبہ بغلان کے صدر مقام پل خمری میں ہونے والے مظاہرے میں شریک لوگوں نے دھمکی دی کہ اگر الیکشن کمیشن نے ان کے اس مطالبے پر توجہ نہ دی تو کابل شمال شاہراہ بند کردیں گے۔عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے جمعے کے روز کابل میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کرکے نان بائیو میٹرک ووٹوں کو منسوخ کیے جانے کا مطالبہ کیاتھا۔ادھر افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ میں نہیں آئے گا تمام ووٹوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔افغانستان کے صدارتی انتخابات کے لیے اٹھائیس ستمبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے تاہم ابتدائی نتائج کا اعلان اب تک تین بار ملتوی کیا جا چکا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close