یمن

یمنیوں نے سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ کو ایک بار پھر ڈرون سے حملہ

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :یمنی ڈرونز نے سعودی عرب کے یمن پر مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ کو ایک بار پھر بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا ہے۔

یمنی ڈرونز نے اس حملے میں ایئرپورٹ پر جہازوں کے آشیانوں اور فوجی ساز و سامان کے گوداموں کو نشانہ بنایا۔

یمنی ڈرونز نے ابہا کے علاوہ جیزان ایئر پورٹ پر بھی کل رات حملہ کیا ۔ ان دونوں ایئر پورٹس سے سعودیہ اور اس کے اتحادی جنگی طیاروں کو ایندھن فراہم کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close