اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایران نے امریکہ کو فوری طور پر منہ توڑ جواب دے کر باعزت قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے، صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

اس وقت مسلمانوں کو متحد ہو کر عالم کفر کا مقابلہ کرنے کی اشد ضرورت ہے،لیکن افسوس ہمارے حکمراں مسلمانوں کو متحد کرنے کی بجائے امریکی مفادات کے محافظ بنے ہوئے ہیں

شیعت نیوز: ملکی اور بین الاقوامی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، عالم اسلام پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، عالم کفر مل کر مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کا بازار گرم کئے ہوئے ہے، کشمیر میں 150دن سے مظلوم کشمیریوں کا قتل عام ہو رہا ہے، روہنگیا میں 30ہزار سے زائد مسلمان موت کے گھاٹ اتارے جاچکے ہیں، فسلطین میں اسرائیلی فوجیں مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہیں۔ان خیالات کا اظہارجمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قاسم سلیمانی کی شہادت اسلامی معاشرے کی مزید بیداری کیلئے ایک نوید ہے، علامہ امین شہیدی

انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے، مودی حکومت مسلمانوں کو ظلم ستم کا بازار گرم کئے ہوئے اور امریکہ مودی کو تھپکی دے رہا ہے، اس وقت مسلمانوں کو متحد ہو کر عالم کفر کا مقابلہ کرنے کی اشد ضرورت ہے،لیکن افسوس ہمارے حکمراں مسلمانوں کو متحد کرنے کی بجائے امریکی مفادات کے محافظ بنے ہوئے ہیں، ملیشیا سمٹ میں پاکستان کو مسلمانوں کو متحد کرنے کا موقع ملا تھا لیکن افسوس امریکہ اور امریکی اتحاد سعودی عرب کے کہنے پر وہاں نہ جا کر پوری قوم کو حکمرانوں نے شرمسار کیا، جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی رسوائی ہوئی، جبکہ ایران نے جنرل قاسم سیلمانی کا بدلہ لینے کیلئے امریکہ کو فوری طور پر منہ توڑ جواب دے کر باعزت قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے، بغداد میں دہشت گردی کا انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہو چکا ہے مگر امریکی مفادات میں اندھے حکمراں اس واقعہ کی مذمت تک نہیں کرسکے ہیں، شام، لبییا، مصر، عراق، افغانستان میں امریکہ دہشت گردی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہریار آفریدی کی اچانک ایرانی سفارتخانے آمدقاسم سلیمانی کیلئےاپنےتاثرات سے سب کوحیران کردیا

ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہئے کے اپنے ملک کو بچائیں ایک ٹیلیفون پر مشرف نے ہتھیار ڈال دئیے تھے، خان حکومت کو دو امریکی ٹیلیفون آچکے ہیں، ملک کی سالمیت سخت خطرات میں ہے، امریکہ کے دباو میں آکر اسلامی ممالک کے خلاف کوئی اقدام نہ اٹھائیں ورنہ پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا، امریکہ مسلمانوں کو لڑا کر اپنے مفادات کا تحفظ کررہا ہے، جب بھی طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں امریکہ کوئی نہ کوئی دہشت گردی کا کارنامہ انجام دے دیتا ہے، امریکہ مسلمانوں کا دشمن ہے اس سے خیر کی امید رکھنا خودفریبی کے مترادف ہے، پاکستان کی سالمیت کو سخت خطرات لاحق ہیں، پورے عالم اسلام پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، امریکہ اور اس کے اتحادی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں آئی ایم ایف کے ذریعہ ملک کو امریکہ کی گود میں ڈال دیا گیا ہے ملک معاشی تباہی سے دوچار ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close