دنیا

افغان عوام کا صوبے بامیان میں بھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر احتجاجی مظاہرہ

شیعت نیوز: افغانستان کے عوام نے صوبے بامیان میں بھارت کی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بھارتی مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کی۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شیعہ مسلمانوں نے کل اس ملک کے صوبے بامیان میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر اس ملک کی سکیورٹی فورسز اور انتہا پسند ہندووں کے حملوں کو انسانیت کے خلاف جارحیت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس ،چین، افغانستان کو چھوڑ کرفقط ایرانی سرحد کی بندش باعث تشویش ہے، علامہ ساجدنقوی

افغان مظاہرین نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی تصاویر کو آگ لگاتے ہوئے اس ملک کی حکومت پر مسلمانوں کی سرکوبی کا الزام عائد کیا اورعالمی برادری سے اس ملک کے مسلمانوں کی سرکوبی کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت میں مسلمانوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم

افغانستان کے شیعہ مسلمانوں نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کا قتل عام کسی بھی مسلمان کیلئے قابل تحمل نہیں اور اسلامی ممالک کو چاہئیے کہ وہ مسلمانوں کے قتل عام اور مساجد کو تخریب کرنے کے خلاف خاموش نہ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی مسلمانوں پر مظالم، او آئی سی اور عرب لیگ غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں ، علامہ رضی جعفر

مظاہرین نے اسی طرح افغانستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جب تک مسلمانوں کا قتل عام نہیں رکتا اس وقت تک بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پراس ملک کی سکیورٹی فورسز اور انتہا پسند ہندووں کے حملوں میں اب تک 42 افراد شہید اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close