مشرق وسطی

افغان سیکورٹی فورس اور طالبان کے درمیان جھڑپ، ۲۵ دہشت گرد ہلاک

طالبان اور افغان سیکورٹی فورس کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں طالبان گروہ کے کم از کم پچیس عناصر ہلاک ہو گئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کے پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ طالبان عناصر نے ہفتے کے روز مغربی افغانستان کے صوبے ہرات کے پشتون زرغون علاقے پر حملہ کیا جہاں ان کی افغان سیکورٹی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی جس میں طالبان گروہ کے پچیس افراد ہلاک ہو گئے۔اس جھڑپ میں طالبان گروہ کے آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔یہ جھڑپ ایسی حالت میں ہوئی ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان اور افغانستان کی حکومت کے درمیان امن مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔

-افغان سیکورٹی فورس

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close