دنیا

اافغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 35 طالبان ہلاک

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ قندوز کی پولیس کے ترجمان ہجرت الله اکبری کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز علی آباد شہر میں سڑک کے کنارے بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

درایں اثناء افغانستان کے صوبوں غزنی، زابل اور سمنگان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 35 طالبان ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

غزنی میں طالبان جنگجوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ دوطرفہ فائرنگ کے دوران 6 طالبان ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

ادھر صوبے زابل میں افغان فضائیہ نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 طالبان ہلاک ہوئے جب کہ طالبان کے زیر استعمال گاڑیاں، اسلحہ ڈپو اور موٹرسائیکل بھی تباہ ہوگئیں۔

دوسری جانب صوبے سمنگان کے شمالی علاقے میں طالبان جنگوؤں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، سیکیورٹی اہلکاروں اور جنگوؤں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ 5 گھنٹے جاری رہی جس میں 14 طالبان ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان پہلے باضابطہ مذاکرات دوحہ میں ہوئے تاہم کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close