دنیا

افغانستان: طالبان حملوں میں دسیوں جاں بحق و زخمی

افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں متعدد افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔

افغانستان کے صوبہ لغمان کے گورنر ہاؤس کے ترجمان اسداللہ دولت زی نے کہا ہے کہ لغمان کے الینگار ضلع میں طالبان کے راکٹ حملے میں ایک خاتون اور دو بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس راکٹ حملے میں تین افغان فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسی طرح قندوز – خان آباد روڈ پر افغان پولیس میں موجود طالبان گھس پیٹھیوں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

درایں اثنا جنوبی افغانستان کے صوبۂ ہلمند کے ترجمان عمر زواک نے اعلان کیا ہے کہ پولیس اسٹیشن کے سامنے ایک کار بم دھماکے میں بھی چار پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ بعض افغان ذرائع نے اس دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد نو بتائی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close