اہم ترین خبریںپاکستان

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا 15ستمبرسے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان

لہذا 15 ستمبر سے تمام دینی مدارس اپنی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر رہے ہیں ہیں۔

شیعیت نیوز: کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کےبعدوفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے 15 ستمبر سے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نامورذاکرین کے وفدکی علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات ،قومی یکجہتی کیلئےعلماءکیساتھ ملکرجدوجہد کاعزم

وفاق کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کے مطابق ملک کورونا کے خطرے سے کافی حد تک باہر نکل آیا ہے، لہذا 15 ستمبر سے تمام دینی مدارس اپنی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر رہے ہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بزرگ عالم دین علامہ رضی جعفرنقوی کو دینی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازاگیا

انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 15 ستمبر سے مدارس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ علامہ افضل حیدری کاکہنا تھا کہ اس حوالے سے حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close